سی پی او فیصل آباد کا سی پی او آفس میں آئی ٹی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے خرم شیخ چیف ڈیجیٹل آفیسر جے ایس بنک اور نعمان اظہر کنٹری ہیڈ جے ایس بنک کے ہمراہ سی پی او آفس میں آئی ٹی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ یہ کنٹرول روم سی پی او فیصل آباد کی جانب سے پولیس کو ڈیجیٹائزیشن کی جانب لے جانے کیلئے ایک اہم قدم ہے جو جے ایس بنک کے تعاون سے بنایا گیا ہے یہ کنٹرول روم ضلع کے تمام فرنٹ ڈیسک، پولیس نفری، ریسکیو 15، پولیس اسٹیشن ریکارڈ، ہوٹلوں، کرایہ داروں، تعلیمی اداروں، پولیس پیٹرولنگ وہیکلز، کرائم میپنگ، فارنز سکیورٹی اور شہریوں کی درخواستوں کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کیلئے سوشل میڈیا کی مدد سے شہریوں کو اہم اطلاعات دے گا اور ان کا فیڈ بیک بھی حاصل کرئے گا

Saturday, May 12, 2018