سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا ضلع کے مختلف گندم خریداری کے مراکز کا اچانک دورہ

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ضلع کے مختلف گندم خریداری کے مراکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کسانوں اور کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کسانوں اور کاشتکاروں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ محکمہ فوڈ کے افسران کو باردانہ کی فراہمی میں مکمل شفافیت جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 
Saturday, May 12, 2018