زرعی یونیوسٹی سے اغوا ہندو طالبہ بسنتی دیوی کی بازیابی

محمد معاذ ایس پی لائل پور ڈویژن نے پولیس لائن کمپلیکس میں 8 یوم قبل زرعی یونیوسٹی سے ہندو طالبہ بسنتی دیوی کی بازیابی کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ مورخہ 29.4.18کو چمن لال ولد کرشن لال نے درخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ بسنتی دیوی یونیورسٹی پڑھنے کیلئے گئی جو واپس گھر نہیں پہنچی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئےمغویہ کی بازیابی کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ ممبران ٹیم نے ٹیکنکل وسائل بروئے کا رلاتے ہوئے مغویہ کو چک نمبر 318ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برآمد کر لیا۔

Wednesday, May 9, 2018