انعامی رقم کا لالچ دیکر بذریعہ موبائل فون لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق محمد معصوم ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے پولیس لائن کمپلیکس میں پریس کانفرنس کے دوران بتلایا کہ بذریعہ موبائل فون اور میسج وغیرہ کے ذریعہ سادہ لوح لوگوں کو انعامی رقم کا لالچ دیکر لوٹنے والے گروہ کے ارکان (1) محمد اسحاق (2) امیر حمزہ(3) محمد منیر عرف ساجد(4)محمد منیر عرف ممند اور(5) یاسین کو گرفتار کیا جو مختلف طریقوں مثلاً مردم شماری کے سلسلہ میں آرمی آفیسر بن کر ، جیتو پاکستان پروگرام اور نیٹ ورک کی مختلف سکیموں کے ذریعہ لوگوں کو جھانسہ دیتے تھے ۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Saturday, May 5, 2018