ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر کے لیے پولیس لائن کمپلیکس میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے امروز فیصل آباد پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر ملک جہانگیر ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار کے لیے پولیس لائن کمپلیکس میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی اور ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر ملک جہانگیر کی محکمہ پولیس میں دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سٹی پولیس آفیسر نے اس موقعہ پر کہا کہ دوران سروس تمام پولیس افسران اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور ایمانداری سے سرانجام دیں اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں تاکہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے۔

 
Friday, May 4, 2018