تھانہ سول لائن میں اندھے قتل کا ملزم ٹریس

اہد سرور علوی ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور ادریس اقبال SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 29.4.18 کو ایک دوسالہ بچے کی نعش ریلوے کالونی نزد سول ہسپتال سے ملی۔ جس پر ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے قلیل مدت کے اندر بچے کے والدین سمیرہ بی بی کو ڈھونڈا جنہوں نے بچے کانام کیف بتلایا ۔ دوران تفتیش ملزم عون گل جو کہ بچہ کی والدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا کو مشکوک جان کر انٹیروگیٹ کیا تو اس نے بچہ کو قتل کرنا تسلیم کیا۔ جس پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا کر مزید انٹیروگیشن عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Thursday, May 3, 2018