چوکی مکوآنہ پولیس کا آتش باز ی کا سامان بنانے / خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

عاطف منیر ASI چوکی انچارج مکوآنہ نے آتش باز ی کا سامان بنانے / خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ان پر ریڈ کرکے ملزمان (1) اصغر علی ولد منظور حسین(2)قاسم علی ولد محبت علی(3)عدیل ولد خلیل(4)امیر علی ولد اکرم(5)بشیر احمد ولد بھائی خان(6) یسین ولد اقبال(7)شہزاد ولد دلداراور(8) عمر حیات ولد نور احمد کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 11350ڈبیاں اور25 کارٹون ماچس پٹاخےاور آتش بازی کا سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
 
Saturday, April 28, 2018