سی پی او فیصل آباد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقییاب ہونے والے 29 ہیڈ کنسٹیبلز کو نئے عہدے کے بیجز لگائے

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقییاب ہونے والے 29 ہیڈ کنسٹیبلز کو نئے عہدے کے بیجز لگائے اور ان کو پرموٹ ہونے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ یہ ترقی آپ تمام افسران کی محنت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کو بڑی ذمہ داری سے نوازا ہے لہذا میں امید کرتا ہوں کہ آپ محکمہ پولیس کے تمام معاملات میں دیانت اور عدل و انصاف سے کام لینگے۔

 
Tuesday, April 24, 2018