سی پی او فیصل آباد کا کوکا کولا کے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کے افتتاح کی تقریب میں شرکت

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سلیمان غنی ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ کوکا کولا کے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر معاشرے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں جن کو تحفظ دیئے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کاروبار کی بہتری کیلئے شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Saturday, April 21, 2018