تھانہ غلام محمد آباد نے لاوارث بچے کو اس کےوالدین سےملوا دیا

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ میں کنسٹیبل علی رضا کو ایک لاوارث بچہ بعمر 4 سال ملا جس کے پاس سکول بیگ تھا اور وہ اپنے والدین کا پتہ نہ بتا سکتا تھا جس پر کنسٹیبل نے علاقہ سے پتہ جوئی کی اور مساجد میں اعلانات کروا کر اس کے والد محمد کامران ولد عبدالرحمن سکنہ زرعی یونیورسٹی تک پہنچا ۔ بچے کے والد نےاس کا نام محمد مجاہد بتلایاور بتایا کہ یہ بچہ صبح گھر سے گورنمنٹ ملت اسلامیہ سکول غلام محمد آباد پڑھنے گیا تھاجو واپس نہ آیا۔ بچے کے ملنے کی خوشی میں والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Monday, April 16, 2018