ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہید ہونیوالے اے ایس ائی شفقت علی کی نماز جنازہ پولیس لائن فیصل آباد میں ادا

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہید ہونیوالے اے ایس ائی شفقت علی کی نماز جنازہ پولیس لائن فیصل آباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی۔نمازہ جنازہ میں اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، سلمان غنی ڈی سی فیصل آباد سمیت سینئر پولیس افسران، اہم سیاسی شخصیات ومعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس کے بعد انہیں گوجرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت علی 30.12.1962 کو پیدا ہوئے اور09.09.1983 کو محکمہ پولیس میں بطورکانسٹیبل بھرتی ہوئے ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت علی کے سوگواران میں بیوہ،تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرشفقت کے جنازہ میں شریک شہید کے لواحقین سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہاکہ شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹرشفقت علی انتہائی دلیر اور بہادر افسرتھے ان کی شہادت سے فیصل آباد پولیس کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شہید کی بیوہ کوگھر دیا جائے گااور شہید کے سارے واجبات ادا کیے جائیں گے اگر آپ کو کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتوسی پی او آفس کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ، شہید محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ، شہیدوں کے اہل وعیال کی دیکھ بھال ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ان کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

Sunday, March 25, 2018