اے ایس ائی شفقت علی فرض کی راہ میں شہید

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اے ایس ائی شفقت علی فرض کی راہ میں شہید
تفصیلات کے مطابق اج بوقت 5 بجے صبح ریسکو 15 پر کال موصول ہوئی کہ محمد پورہ گلی نمبر 2 میں نامعلوم ڈاکو یوفون ٹاور سے بیٹریز چھین کر لے جارہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کے ہمراہ شفقت علی اے ایس آئی، لیاقت علی اے ایس ائی معہ دیگر پولیس ملازمان موقع پر پہنچے تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر جان لیوا فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجہ میں شفقت علی اے ایس ائی موقع پر شہید جبکہ لیاقت علی اے ایس ائی مصروب ہوگئے پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے دو نامعلوم ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد بھی موقع پر پہنچ گئے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپشل ٹیم تشکیل دی۔ بعد ازاں سٹی پولیس افیسر مضروب اے ایس ائی لیاقت علی کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے اور زخمی اے ایس ائی کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔

Saturday, March 24, 2018