سٹی پولیس آفیسر کی یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں شرکت

یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفیس فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، سلیمان غنی ڈی سی فیصل آباد، ارکان اسمبلی اور دیگر افسران نے قومی پرچم لہرایا جبکہ پولیس دستے نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے اور خلوص کے ساتھ ہمارے آباؤاجداد نے ہمارے لئے ایک الگ ملک حاصل کیا تھا ہم سب کا یہ فرض ہے کہ اسی جذبے کے تحت اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی اور قانون کی بالادستی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Friday, March 23, 2018