سٹی پولیس آفیسر نے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کنسٹیبل شہزاد عنصر کے ورثاء کو ایک کروڑ کا امدادی چیک دیا

 

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے امروز پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کنسٹیبل شہزاد عنصر کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا۔ تفصیلات کے مطابق کنسٹیبل شہزاد عنصر مورخہ 29.4.17 کو ایس ایچ او مدینہ ٹاون ندیم نجم SI کے ہمراہ خطر ناک مجرمان کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا تھا۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، شہداء کی فیملی ہماری اپنی فیملی ہےاور ان کے لیے میرےآفس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
Wednesday, March 21, 2018