سی پی او فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن سکواڈ کےجوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن سکواڈ کےجوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن توصیف حیدر ، ایس ایس پی اپریشنز رانا محمد معصوم، ایس پی لائلپور ٹاون احمد محی الدین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ غلا م مہتداودیگر افسران و پولیس اہلکاران موجود تھے۔ سی پی او فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن فورس کی ٹیموں بشمول ایڈمن سٹاف چالیس ملازمین میں تعریفی سر ٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
سی پی او فیصل آباد نے انعام وصول کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرہ تنگ کریں اور جن ملازمین کو انعام نہیں ملا انہیں تلقین کی آپ بھی آئندہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ آئندہ آپ کو بھی انعام مل سکے۔
Sunday, March 18, 2018