سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کانسٹیبلان کی بھرتی کا عمل انتہائی شفاف

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اور احمد محی الدین ایس پی لائلپور ٹاون کی زیر نگرانی سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کانسٹیبلان کی بھرتی کا عمل انتہائی شفافیت سے جاری ہے۔ بھرتی کیلئے نا صرف امیدواران کے اصل کاغذات کو چیک کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائسز تصدیق بھی کی جارہی ہے۔ بائیو میٹرک تصدیق سے 3 ایسے افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کروائے گئے جو اصل امیدوار کی جگہ دوڑ میں شامل ہونے کیلئے آئے تھے۔اسی طرح بذریعہ بائیو میٹرک 01 ایسا امیدوار بھی سامنے آیا جو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔

Thursday, March 15, 2018