سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے طارق مجاہد پولیس لائنز میں قائم پولیس سکول کا دورہ کیا

اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے طارق مجاہد پولیس لائنز میں قائم پولیس سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہیں سکول میں فراہم کی جانے والی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سی پی او فیصل آباد نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ سی پی او فیصل آباد نے اساتذہ اورپرنسپل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت ہماری قوم کی بقاء ہے اچھے اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Wednesday, March 14, 2018