سی پی او فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے میٹنگ کی

اطہر اسماعیل، سی پی او فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو تحفظ دیئے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے۔ جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر معاشرے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں جن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ آخر میں چیمبر کے ارکان نے سی پی او فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
 
Wednesday, March 14, 2018