بیس لاکھ روپے ہیڈ منی والا اشتہاری مجرم گرفتار

انسپکٹر ایوب ساہی انچارج سی آئی اے سٹاف تاندلیانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم جاوید اقبال عرف جیدی ولد سلطان محمود عرف مودا رانجھا سکنہ بھابھرہ تھانہ میلہ ضلع سرگودھا کو گرفتار کرلیا جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت پنجاب نے 20 لاکھ روپےانعام مقرر کررکھا تھا۔ ملزم سرگودھا پولیس کو قتل، ڈکیتی، راہزنی اور اغواء برائے تاوان کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس کی گرفتاری مقامی پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔

Friday, February 23, 2018