ڈاکوؤں اور پٹرولنگ پولیس کا مقابلہ ،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جڑانوالہ شاہکوٹ لنک روڈ موٹر سائیکل 125پر سوار تین مسلح ڈاکورکشہ سوار مسافروں سے تیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ چک نمبر 96گ ب کے اہلکاروں نے شفٹ انچارج عزیز الرحمن کی قیادت میں دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا شروع کر دیا پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے تینوں موٹر سائیکل سوار ملزمان فرحان ،عبداللہ اور وقاص زخمی ہوگئے پٹرولنگ پولیس کے نوجوانوں نے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان سے چھینی گئی رقم ،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

Monday, February 12, 2018