چار سالہ حفضہ بحفاظت اپنے والدین کے حوالے

ڈولفن 8 کو دوران گشت 4 سال کی حفضہ روتی ہوئی ملی جو گم ہوگئی تھی جس پر ڈولفن نے اس کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی اور قریبی مساجد میں اعلانات کروائے اسی دوران بچی کے والد شاہد نے 15 پر کال کرکے اپنی بیٹی کی گمشدگی کے متعلق اطلاع دی تو ٹیم نے ان سے رابطہ کرکے بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کیا جس پر بچی کے والد شاہد نے ڈولفن کا بہت شکریہ ادا کیا۔ شکریہ ڈولفن 
تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو والد کا موبائل نمبر ضرور یاد کروایا کریں تاکہ بوقت ضرورت کام اسکے۔

Monday, February 5, 2018