مغوی غلام جیلانی بازیاب

بشارت علیSHO تھانہ گلبرگ کو طاہر عباس نامی شخص نےدرخواست دی کہ اس کے بیٹے غلام جیلانی بعمر 5 ماہ کو نامعلوم افراد نےبسواری موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ جس پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئےایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مغوی غلام جیلانی کو درخواست دہندہ کے بھائی شاہد سے بازیاب کروایا جس نے بتلایا کہ انہوں نے طاہر عباس کی سابقہ بیوی کے خلاف کاروائی کروانے کیلئے ڈرامہ رچایا تھا ۔ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Tuesday, January 23, 2018