اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ نشاط آباد، غلام محمد آباد، جھنگ بازار اور فیکٹری ایریا کی انسپکشن ۔



اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ نشاط آباد، غلام محمد آباد، جھنگ بازار اور فیکٹری ایریا کی انسپکشن کی جس کےدوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی، عمارت، کوت، مال خانہ اور حوالات کو چیک کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے فوری احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز کو سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپنا کام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی