اشفاق احمد خاں، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہید سب انسپکٹر ندیم انجم کی بیوہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔



Faisalabad Police Official-Page July 22 at 7:34 PM · اشفاق احمد خاں، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہید سب انسپکٹر ندیم انجم کی بیوہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ تفصیلات کے مطابق 29 اپریل 2017 کو ندیم انجم ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن خطرناک دہشت گردسلیمان عرف شبیر عرف اعجاز کو گرفتار کرنے گئے جہاں دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ لیکن وہ دہشت گردوں کے خلاف بلا خوف سینہ سپر رہے اور بلاآخر دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ میرے دروازے شہداء کی فیملیز کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔