اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر میں لگائے گئے ناکہ جات سمیت مختلف گرجا گھروں کا اچانک دورہ ۔



اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر میں لگائے گئے ناکہ جات سمیت مختلف گرجا گھروں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوبریفنگ دی اور انہیں ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں بے جاء کسی شہری کو تنگ نہ کیا جائے۔ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائے جانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے تمام ایس پیز اورایس ڈی پی اوز کو حکم دیا کہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔