اصغر علی ایس ایچ او تھانہ باہلک نے 13سالہ صائمہ بی بی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا



اصغر علی ایس ایچ او تھانہ باہلک نے 13سالہ صائمہ بی بی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقہ چک نمبر 606 گ. ب میں ملزم احمد حسن نے اپنی 13 سالہ سالی صائمہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو گھر والوں نے ناکام بناتے ہوئے اپنے داماد ملزم احمد حسن کو پکڑنے لگے تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا. واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ باہلک میاں اصغر علی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے.گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ باہلک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اوکاڑہ میں چھاپہ مار کر ملزم احمد حسن کو گرفتار کر لیا۔