اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر صدا رت پولیس لائنز کمپلیکس میں تمام ٹاؤن ایس پیز ،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ



اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر صدا رت پولیس لائنز کمپلیکس میں تمام ٹاؤن ایس پیز ،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ شہریوں کے جان مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہمیں اپنے فرائض صدق دل اور نیک نیتی سے ادا کرنے چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔ایس پی صاحبان اور ایس ڈی پی او صاحبان فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی تمام درخواستوں کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور خصوصاًماڈل تھانہ جات میں جناب آئی جی صاحب پنجاب کی ایس او پی کے مطابق عمل درامد کیا جائے۔پتنگ بازی، آتش بازی ، ہوائی فائرنگ، جواء خانوں اور منشیات فروشوں کے حوالہ سے تمام افسران کو حکم دیا کہ اپنے علاقہ میں موثر کریک ڈاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں ،بینکوں اور چائینیز کی سیکیورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔لاری اڈا ،ہاسٹل ،ہوٹل،سرائے اور ایسے مقامات جہاں پر دوسرے شہروں سے آنے والے لوگ رہائش پذیر ہوں وہاں کومبنگ اپریشن کئے جائیں تاکہ اگر کوئی مشکوک شخص کسی ایسے مقام پر رہائش پذیر ہو تو اسے پکڑا جائے۔ میٹنگ کے آخر میں سی پی او فیصل آباد نے تمام ایس ایچ او ز کو سختی سے ہدائیت کی کہ وہ اپنے عملہ کے ساتھ کمیونیکیشن کو سٹرونگ کریں تاکہ انکا اعتماد بحال ہواور وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔