تھانہ ڈجکوٹ کا اندھا قتل کیس ٹریس



اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائن کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ مورخہ 09.01.18 کو شبیر احمد کا بیٹا فیضان شبیر بعمر 15/16اپنے کزن صغیر کو چائے کی دوکان پر روٹی دینے گیا جو واپس نہ آیا جس کی نعش مورخہ 10.01.18بوقت قریب 10بجیدن فصل کماد مٹی میں دبی ہوئی ملی وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی جنہوں نے نامعلوم ملزمان منور عرف یوریا اور مدثر ولد یعقوب کو گرفتار کیا ملزمان نےد وران انٹیروگیشن فیضان شبیر کو بعد از جنسی زیادتی بدنامی اور رسوائی سے بچنے کیلئے قتل کرنا تسلیم کیا۔سی پی او فیصل آباد نے اندھا قتل ٹریس کرنے پر ٹیم کو نعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔