تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی مغوی بچہ بازیاب ملزمان گرفتار



اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائن کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ10.1.18کو جاوید اشفاق نے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دی کہ اس کا بیٹا حمزہ جاوید بعمر 14/15 سال گھر سے سودا سلف لینے کیلئے بازار گیا اور واپس نہ آیا ۔ جس پر تھانہ فیکٹری ایریا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔اسی دوران جاوید اشفاق کے نمبر پر نامعلوم ملزمان نے مغوی حمزہ جاوید کی بازیابی کیلئے 30لاکھ تاوان طلب کیاتواس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئےنامعلوم ملزمان کو سیف آباد سےگرفتار کرلیا اور مغوی حمزہ جاوید کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا ۔ سی پی او فیصل آباد نے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر ٹیم کو انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔