تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی کاروائی مغوی بچہ بازیاب



اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائن کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 13.1.18کومسمی عبدالمجید نے تھانہ ڈی ٹائپ میں درخواست دی کہ اس کے بھتیجا محمدعبداللہ بعمر 4 سال 5 بجے شام گلی میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھاکہ نامعلوم شخص نے اس کو اغواء کر لیا۔جس پر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا ۔اسی دوران نامعلوم ملزمان نے بچہ کی بازیابی کیلئے ایک کروڑ تاوان طلب کیا تو فوری طور پرنوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔ جنہوں نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئےنامعلوم ملزمان وسیم ، ندیم ، فہداور نقاش علی کو گرفتار کرلیا ۔ جن کی نشاندہی پر ایمبرائڈ ری فیکٹری سےمغوی بچہ بھی بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا ۔ سی پی او فیصل آباد نے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر ٹیم کو انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔