گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون:۔



فیصل آباد پولیس کے تھانہ منصور آباداور تھانہ ستیانہ نے گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزمان خرم شہزاد،ذیشان احمد،محمد صادق،اظہر منیر،ساجد، راشد، ناصر، بلا ل اور عاشق وغیرہ کے قبضہ سے گیس ری فلنگ کرنے والی مشینیں او سلنڈر ہائے برآمد کیے۔ جن کے خلاف مقدمات درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔