سٹریٹ کرائم میں ملوث 13 ملزمان گرفتار، 12 لاکھ سے زائد زیورات و نقدی برآمد



ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد توصیف حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی لائل پور ٹاون کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ اُوز وملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھانہ غلام محمد آباد نے 04 ملزمان محمد شہباز عرف نیلا، سرمد عرف سنی، شہباز احمد عرف پھیلا اور عمردراز عرف رانا کو گرفتارکرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی مالیتی 190000 روپے اور 04 عدد پسٹل برامد کئے، تھانہ گلبرگ پولیس نے 05 ملزمان لطیف عرف طیفا، آصف عرف آصو، سرفراز، وقار اور آصف ولد ارشاد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی مالیتی 798000 روپے اور 03 عدد پسٹل جبکہ تھانہ رضاآباد پولیس نے 04 ملزمان گل زیب، محمد عرفان، عثمان اورافضال سلیم کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی مالیتی 309800 روپے اور 04 عدد پسٹل برامد کئے۔