ایک سو ساٹھ کلو چرس اور چھ کلو افیون پکڑنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی



اطہر اسماعیل، سٹی پولیس افیسر فیصل آباد نے 160 کلو چرس اور 6 کلو افیون پکڑنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے 50000 روپے بطور انعامات تقسیم کیئے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 30/09/2017 کو انسپکٹر عبدالمجید معہ ہمراہی ملازمان راجباہ روڈ پر چیکنگ کررہے تھے کہ ایک کار نمبری LEF831 جس میں شہزاد حمید اور محمد عرفان سوار تھے کو چیک کرنے پر کار کی پچھلی سیٹ سے منشیات سے بھرے 3 توڑے برامد ہوئے۔ جن میں 160 کلو چرس اور 6 کلو افیون تھی۔ جس پر انسپکٹر عبدالمجید نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔