کار چورگینگ گرفتار،5 کاریں برآمد



ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر ارم رضا شاہ، سب انسپکٹر رضوان شوکت، امتیاز علی اے ایس آئی، ثاقب جہانگیر اے ایس آئی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے کار چوروں صفدر اور صادق کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔