تین منشیات فروش گرفتار،550 لیٹرشراب اور 3.20 کلوگرام چرس برآمد



ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹرقمر ساجد اور پرویزخالد اے ایس آئی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے تین منشیات فروشوں شہباز،سردارمحمد اور صادق علی کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 550 لیٹر شراب اور 3.20 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔