منشیات فروش گرفتار،300 لیٹر شراب برآمد



ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر ارم رضاء شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروش سجادعرف بھولا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 300 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔