شہداء پولیس کے بچوں کیلئے خصوصی تقریب



امروز مورخہ 26/12/2016 کو افضال احمد کوثر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے اور شہداء کے ورثاء کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی تقریب کا انقعاد کیا ۔تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر پولیس افسران اور شہداۓ فیصل آباد پولیس کے ورثاء نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران سی پی او فیصل آباد نے شہداء کے بچوں کیساتھ ملکر کھانا کھایا اور ان کے مسائل سنے ۔ آخر میں تقریب سے خطاب کرتے سی پی او نے کہا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ مجھے اپنے شہداء پر فخر ہے۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ۔ انہون نے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور بچوں کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ یہ اکیلے نہیں ہیں پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ ہے۔