فرنٹ ڈیسک میٹنگ



مورخہ 06.12.2016 کو افضال احمد کوثرسٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے پولیس کمپلیکس پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن تمام ٹاؤن ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سی پی او فیصل آباد نے فرنٹ ڈیسک کے متعلق احکاما ت جاری کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک کوفعال بنایا جائے اور سائلین کی درخواست کو جلد از جلد یکسو کیا جائے۔ کوئی بھی درخواست تین دن سے پینڈنگ نہ ہو۔