منشیات فروش گرفتار، 1220 گرام چرس



ایس ایچ اوتھانہ پیپلزکالونی سب انسپکٹرعبدالغفاراورانچارج چوکی طارق آباد شفقت اے ایس آئی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروش اظہر خاں ولد مظفر خان کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1220گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔