ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس کنسٹیبلان میں تقسیم انعامات



سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبلان محمد کامران خان،قمر ریاض،یاسر حیات اور محمد ریاض کودس دس لاکھ روپے بطور انعام دیے ۔ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد پولیس کمپلیکس پولیس لائنز میں کیا گیا۔ تقریب میں سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز محمد معصوم ،ایس پی صدر ذوالفقار احمد،ڈی ایس پی فیکٹری ایریامحمد خالد ودیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ لوگوں کے مال وجان کی حفاطت کا فرض اللہ تعالی نے ہمیں سونپا ہے۔ میں فیصل آباد پولیس کے ہر بہادر پولیس آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتےہیں۔ آج جن افسران کو انعامات دئیے گئے ہیں ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔