جواء مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن



ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالجبار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے منظر، اقبال ، صدیق، شہباز، اویس، شوکت، حنیف، عمر، محمد عامر، علی اصغر، سلطان، فہیم، عمران، رمضان، اورعارف کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان تاش پر جواء کھیل رہے تھے جن کے قبضہ سے زرداؤ 105000 روپے، تاش کے پتے اور 16 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔