تین ڈاکو گرفتار، دو موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد



ایس ایچ او تھانہ رضا آباد سب انسپکٹرجاوید اقبال نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے تین ڈاکوؤں، ذیشان، علی حیدراور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے 02 موٹر سائیکل، 03 پسٹل 30 بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ تھانہ رضا آباد پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔