مغوی بازیاب



ایس ایچ او تھانہ جھنگبازارسب انسپکٹر عمران منان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے اغواء ہونیوالےعثمان کو بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق شاداب کالونی کے رہائشی عثمان کویونیورسٹی جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ جھنگبازار نے فوری مقدمہ درج کرکے کاروائی کرتے ہوئے مغوی کو لاہور سے بازیاب کروالیا۔ سی پی او فیصل آباد افضال آحمد کوثر نے پولیس پارٹی کو شاباش دی۔