منشیات فروش گرفتار، 60 لیٹر شراب برآمد



ایس ایچ اوتھانہ گلبرگ سب انسپکٹر ارم رضا نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سب انسپکٹر رضوان شوکت اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ثاقب جہانگیر پر مشتمل پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے منشیات فروش اشرف کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔