تین ڈاکو گرفتار، 8 موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد



اے ایس پی پیپلزکالونی سرکل بہرام خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی سب انسپکٹر عبالغفار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے تین ڈاکوؤں عبدالرحمن، اصغرعلی اورعامرکو گرفتارکرلیا۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ جن کے قبضہ سے 8 عدد موٹر سائیکل، 13 عدد موبائل فون، نقدی چالیس ہزار روپے، 2 پسٹل 30 بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔