قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار



ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر راشد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان ناصر ولد رشید اور اصغر ولد رشید کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزمان نے بروز عیدمورخہ 18.07.2015 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 51 ج ب کے قریب فائرنگ کرکے محمد اقبال کو مضروب کیا تھا جو بعد ازاں الائیڈ ہسپتال میں وفات پاگیا۔ ملزمان اس وقت سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے۔ جنہیں آخر کار تھانہ نشاط آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے