اچانک رمضان بازار ریاض شاہد چوک کا معائینہ



امروز افضال احمد کوثر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچانک رمضان بازار ریاض شاہد چوک کا معائینہ کیا اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں آنیوالے ہر صارف کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی پر متعین ملازمین غفلت کا مظاہرہ مت کریں اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجا م دیں سیکورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کو پارکنگ کی مخصوص جگہ پر ہی پارک کرایا جائے اور کسی بھی موٹر سائیکل ‘کار اور دیگر گاڑیوں کو رمضان بازار کی حدود میں نہ آنے دیا جائے۔ اس کے بعد سی پی او فیصل آباد نے ڈی سی او فیصل آباد کے ہمراہ سدھار منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی او فیصل آباد نے منڈی کی انتظامیہ کو صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی