6 ڈاکو گرفتار، چار لاکھ روپے، چھ موٹرسائیکل اور تین پسٹل برآمد



ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ سب انسپکٹر ارم رضا شاہ نے اے ایس آئی ثاقب جہانگیر اور ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چار موٹرسائیکل اور نقدی چھینے والے ڈاکونورا اوڈھ، گل زریں، وسیم اور وحید جبکہ دو موٹرسائیکل چور ربانی اور احمد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر چار لاکھ روپے، چھ موٹرسائیکل اور تین پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔ تھانہ سرگودھا روڈ نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے