رمضان المبارک کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع



سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد افضال احمد کوثر نے رمضان المبارک کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں ماہ رمضان کے دوران 5000 سے زائد پولیس افسران عبادت گاہوں، رمضان بازاروں، مارکیٹس، حساس مقامات، شاہرات اور شہر کے داخلی راستوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ فیصل آباد کے تمام شہریوں سے التماس ہے کہ پولیس سے بھرپور تعاون کریں اور ماہ رمضان کے دوران اپنے گردونواح پر نظر رکھیں مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو فوری 15 پر دیں۔