اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی چک جھمرہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچے طیب کے والد سے اظہار تعزیت



اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے چک جھمرہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچے طیب کے والدین سے اظہار تعزیت کیلئے الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے بچے کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ قانون سے بالاتر کوئی شخص نہیں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔